سری نواسن کو ایگزیکٹیو بورڈ سے باہر کرنے کی آئی سی سی سے درخواست

ادتیا نے مختلف آئینی شقوں کے ذریعے آئزک پر واضح کرنا چاہاکہ سری نواسن کی ایگزیکٹیو بورڈ میں موجودگی غیر قانونی ہے۔


Sports Desk April 11, 2014
ادتیا نے مختلف آئینی شقوں کے ذریعے آئزک پر واضح کرنا چاہاکہ سری نواسن کی ایگزیکٹیو بورڈ میں موجودگی غیر قانونی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

OAKLAND: بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ادتیا ورما نے آئی سی سی سے سری نواسن کو ایگزیکٹیو بورڈ سے باہر کرنے کی درخواست کردی۔

ان کی ہی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل میں کرپشن کی تحقیقات کرنے کے بعد سری نواسن کو معطل کیا ہے، ادتیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ایلن آئزک کو خط میں لکھاکہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنے کے ساتھ آئی سی سی کوڈ آف ایتھک و آئین کے تحت سری نواسن کو میٹنگز میں شریک ہونے سے روکیں، ادتیا نے مختلف آئینی شقوں کے ذریعے آئزک پر واضح کرنا چاہاکہ سری نواسن کی ایگزیکٹیو بورڈ میں موجودگی غیر قانونی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں