راکھی ساونت نے ساتھی اداکارہ شرلین چوپڑا سے  معافی مانگ لی

دونوں نے میڈیا کے سامنے ایک دوسرے کو متعدد بار گلے لگایا اور اپنی دوستی کا کیک بھی کاٹا


ویب ڈیسک February 16, 2023
فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی ساتھی فنکارہ شرلین چوپڑا سے معافی مانگ لی اور دونوں نے دوبارہ دوست بننے کا اعلان کردیا۔

دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں ہتک عزت کے مقدمے درج کرائے تھے لیکن اب میڈیا کے سامنے ایک دوسرے کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شرلین چوپڑا نے عادل درانی کے خلاف راکھی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے، دونوں نے میڈیا کے سامنے ایک دوسرے کو متعدد بار گلے لگایا اور اپنی دوستی کا کیک بھی کاٹا۔




اس موقع پر راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ شرلین میری بہت پرانی دوست ہے، ہم دونوں کے درمیان کچھ ہوگیا تھا اور اس پر میں اپنی بہن سے معافی مانگتی ہوں۔

شرلین چوپڑا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ راکھی کا شوہر دنیا کا ایک بہت بڑا ٹھگ نکلا ہے، مجھے جب معلوم ہوا کہ عادل نے ایرانی لڑکی کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا ہے تو میرے رونگھٹے کھڑے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں