پی سی بی نے کراچی کے 18 سال سے کم عمر شائقین کیلیے ٹکٹ کی قیمت آدھی کردی

میچ دیکھنے کے خواہش مند شائقین ب فارم دکھا کر آدھی قیمت پر ٹکٹ حاصل کر سکیں گے، نجم سیٹھی


Sports Reporter February 16, 2023
فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی سے تعلق رکھنے والے 18 سال سے کم عمر شائقین کرکٹ کے لیے ٹکٹ کی قیمت آدھی کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل 8 میں کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں اہلیان کراچی کی عدم دلچسپی سامنے آگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں خالی اسٹینڈ منہ چڑانے لگے جس پر پی سی بی نے فکرمند ہوکر کا بڑا اعلان کر دیا۔

بورڈ کی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ کراچی میں ہونے والے اگلے سات میچز میں 18 برس سے کم عمر بچوں کے لیے خصوصی رعایت کا فیصلہ کرلیا، میچ دیکھنے کے خواہش مند شائقین ب فارم دکھا کر آدھی قیمت پر ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں