ہم تو اتنے کمزور ہیں کہ اراکین اسمبلی سے بھی ڈرتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان

جب تک اللہ چاہے گا میں منصب پر رہوں گا، عزت،دولت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے، عبدالقدوس بزنجو


ویب ڈیسک February 16, 2023
فوٹو فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم تو اتنے کمزور ہیں کہ اراکین صوبائی اسمبلی سے بھی ڈرتے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سب اللہ کے بندے ہیں اور رب کے نزدیک سب برابرہیں، جب تک اللہ چاہے گا میں منصب پر رہوں گا، عزت،دولت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ لوگ مجھ پر کس طرح کے لزامات لگاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ 'ہم اس بات کو دیکھیں کہ چیزیں کس طرح بہتر کرنی ہیں اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ہم قدرت کے نظام میں مداخلت تو نہیں کررہے، یہ اللہ کے اختیارمیں ہے کہ وہ کس کواقتدار دیتا ہے اورکس کو نہیں، میں اللہ تعالی کو جواب دہ ہوں، کسی سے نہیں ڈرتا۔

عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نے اللہ کے نظام میں مداخلت نہیں چھوڑی توبربادی ہمارامقدر ہوگی، ہم تو اتنے کمزور ہیں کہ ایم پی ایز سے بھی ڈرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں