منیب بٹ کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اداکار منیب بٹ کیخلاف ایڈوکیٹ فائق جاگیرانی کی درخواست پر سماعت ہوئی


کورٹ رپورٹر February 16, 2023
فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی نہ کرنے سے متعلق ایڈووکیٹ فائق جاگیرانی کی درخواست پر ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اداکار منیب بٹ کیخلاف ایڈوکیٹ فائق جاگیرانی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہیں کیا گیا، نہ ہی عدالت کو اس متعلق آگاہ کیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ یکم مارچ تک درخواست سے متعلق جواب جمع کرایا جائے۔

درخواست گزار فائق علی جاگیرانی نے موقف اپنایا تھا کہ اداکار منیب بٹ نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی اور منیب بٹ نے میرے پیشے وکالت پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے میں منیب بٹ کیخلاف درخواست جمع کرائی ہے اور ایف آئی اے منیب بٹ کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |