گزشتہ 14 ہفتوں کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر کی کمی

سرکاری زخائر میں 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا


February 16, 2023
—(فوٹو فائل)

زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل 14 ہفتوں سے جاری کمی کا تسلسل جاری نہ رہ سکا، 14 ہفتوں کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ساڑھے تین ماہ بعد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سرکاری ذخائر میں 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 3 ارب 19 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ مجموعی زخائر کی مالیت 8 ارب 70 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 50 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں