امریکی حکام سے ملاقات میں مختلف معاملات پر پارٹی کا مؤقف بھی پیش کیا فواد چوہدری

امریکی سفیر سے ملاقات اچھی رہی، ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک February 16, 2023
—(فوٹو فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات کا مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کو پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کیخلاف دہشتگردی اور توہینِ مذہب کے قوانین کے غلط استعمال پر پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ امریکی حکام سے ملک میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور سیاسی صورتحال اور مختلف معاملات پر تحریک انصاف کا مؤقف بھی پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقاتیں برابری اور عوام کی بہبود پر مبنی تعلقات کی باہمی خواہش کا حصہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں