پاکستان کے بیرونی قرضہ جات میں 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کی کمی

کمی کی وجہ کمرشل بینکوں کااپنے واجبات نئے قرضوں میں تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ ہے

کمی کی وجہ کمرشل بینکوں کااپنے واجبات نئے قرضوں میں تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ ہے (فوٹو فائل)

پاکستان کے بیرونی قرضوں کے حجم میں گزشتہ ایک سال کے دوران 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کی کی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرضوں میں اس کمی کی وجہ کمرشل بینکوں کی جانب سے اپنے واجبات کو نئے قرضوں میں تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ ہے تاہم ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بے تحاشا کمی کے سبب حکومت کا اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا۔


مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضہ جات میں گزشتہ سال کے دوران کمی کے باوجود حکومت کا بیرونی قرضوں کا حجم 14 کھرب 80 ارب روپے سے بڑھ کر 17 ار 90 ارب روپے تک جاپہنچا ہے اور اس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں 28 اعشاریہ 3 فیصد کمی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران بیرونی قرضوں کا حجم 102 ارب 20 کروڑ ڈآلر سے گھٹ کر 97 ارب 50 کروڑ ڈآلر کی سطح پر آگیا ہے تاہم اس کمی کی وجہ قومی پیداوار میں اضافہ نہیں ہے بلکہ یہ رقم سرکاری خزانے سے ادا کی گئی جس کے نتیجے میں ایک سال کے دوران سرکاری خزانے میں 68 فیصد یا 12 ارب 10 کروڑ ڈالر کی کمی آئی۔
Load Next Story