سکھر میں آج سے پیپلز بس سروس کا آغاز ہو جائیگاشرجیل میمن
پی پی کی سندھ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل پر تیزی سے عمل پیرا ہے، صوبائی وزیر
وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سکھر کے عوام کو جس لمحے کا تھا انتظار وہ لمحہ آن پہنچا، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ آج(جمعہ) سے سکھر میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آپریشن شروع کرنے جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کی کامیاب سروس کے بعد سکھر کے لوگ پیپلز بس کی سواری سے مستفید ہوسکیں گے، سکھر کے مصروف ترین پہلے روٹ پر 10 لال بسیں دوڑتی نظر آئیں گی۔
انھوں نے کہا کہ سکھر کا 25 کلو میٹر طویل روٹ روہڑی ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوکر بیڑی( کشتی)اسٹاپ، عطا حسین ڈگری کالج، ڈیوو بس ٹرمینل، ایس آئی یو ٹی سکھر، سٹی پوائنٹ بس اسٹاپ، این آئی سی وی ڈی، آئی بی اے یونیورسٹی، نیو بس ٹرمینل، بیکن ہاؤس اسکول، سبزی منڈی ، پاکولا چوک، بورڈ آفس، کمشنر آفس، آئی بی اے پبلک اسکول، 7/11 اسٹور بس اسٹاپ سے گزر کر گلوب چوک لب مہران پر اختتام پذیر ہوگا، وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔
سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پیپلز بس سروس کے فلیگ شپ منصوبے کو صوبے کے بڑے شہروں تک پھیلا رہی ہے،انھوں نے کہا کہ شدید مالی دباؤ اور ملک کی مشکل معاشی صورتحال کے باوجود پیپلز پارٹی سندھ صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔