میٹرک ماڈل پیپرز جاری پرچہ پورے نصاب سے تیار

ایم سی کیوز20 ،مختصر جواب کے سوال40،بیانیہ جواب کے سوال40فیصد ہوں گے

رواں ماہ کے آخری ہفتے میں جنرل گروپ کے ماڈل پیپرز بھی تیار ہوجائیں گے- فوٹو:فائل

میٹرک بورڈ نے نہم و دہم جماعت سائنس گروپ کے امتحانی پرچہ جات کے نئے سوالیہ ماڈل پیپرز جاری کر دیے.


چیئرمین میٹرک بورڈ اور انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے سربراہ پروفیسر سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بورڈ کی ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر نے گزشتہ دنوں چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں سینئر اساتذہ نے بھرپور شرکت کی اور ماڈل پیپرز تیار کیے.

ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ کے مطابق سالانہ امتحانات کیلیے پرچے کاپہلا حصہ کثیر الانتخابی سوالات ،20 فیصد، دوسرا حصہ مختصر جواب کے سوالات کا 40 فیصد جبکہ تیسرا حصہ بیانیہ جواب کے سوالات کا 40 فیصد پر مشتمل ہوگا،امتحانی پرچہ جات پورے نصاب پر محیط ہوں گے۔
Load Next Story