سابق جج ہائی کورٹ ملک قیوم انتقال کرگئے

جسٹس ریٹائرڈ ملک قیوم سابق اٹارنی جنرل پاکستان بھی رہ چکے تھے


ویب ڈیسک February 17, 2023
ملک قیوم ایم این اے علی پرویز ملک کے تایا تھے:فوٹو:فائل

ہائی کورٹ کے سابق جج اور سابق اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک محمد قیوم علیل تھے اور وہ لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ لاہور جامعہ اشرفیہ میں ادا کی گئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت ججز وکلاء اور دیگر شخصیات، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شہرام سرور چودھری، ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی، ممبر پنجاب بار کونسل محمد قیوم، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل اور سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس (ر) ملک محمد قیوم کی وفات پر دکھ اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جسٹس (ر) ملک قیوم قانون کے شعبے میں ممتاز مقام رکھتے تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔

جسٹس ریٹائرڈ ملک محمد قیوم لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے۔ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔ ملک قیوم ایم این اے پرویز ملک کے بھائی اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک کے تایا تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں