بگ تھری پر پی سی بی قوم کومسلسل بے وقوف بناتا رہا

پہلے ملکی وقار کے بلند و بانگ دعوے پھرخاموشی سے کرکٹ کے تینوں بڑوں سے جا ملا


Saleem Khaliq April 11, 2014
جب حمایت ہی کرنا تھی تو اتنے دنوں تک ڈرامہ جاری رکھنے کی ضرورت کیا تھی؟ ۔ فوٹو: فائل

بگ تھری کے معاملے میں پی سی بی مسلسل قوم کو بے وقوف بناتا رہا۔

پہلے قومی وقار کے بلند و بانگ دعوے کیے پھر خاموشی سے کرکٹ کے تینوں بڑوں سے جا ملا، ایسے میں یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ جب حمایت ہی کرنا تھی تو اتنے دنوں تک ڈرامہ جاری رکھنے کی ضرورت کیا تھی،ذکا اشرف کا موقف غلط تھا تو نجم سیٹھی تو سب سے پہلے بگ تھری منصوبے سے واقف تھے،انھوں نے کیوں اسے اہمیت نہیں دی، ایک بات تو طے ہے کہ پاکستان کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا، بگ تھری کی حمایت نہ کرنے کے باوجود بھی سوائے بھارت کے تمام ٹیمیں گرین شرٹس سے میچز کھیلتیں، اب جمعے کو بورڈ حکام وطن واپس آ کر مستقبل کی سیریز کے سنہری خواب دکھائیں گے۔

اس میں یقینی طور پر بھارت سے مقابلے بھی شامل ہوں گے، یہ حقیقت سب ہی جانتے ہیں کہ پاک بھارت کرکٹ کا انحصار حکومتوں پر ہے، ان دنوں تعلقات بہتر ہیں تو شائد رواں برس کوئی مختصر سیریز ہو جائے مگر مستقبل کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی، ابھی تو بھارت آئندہ 5،6 برسوں میں 10 سیریز کھیلنے کے وعدے بھی کر سکتا ہے مگر کل حکومتی فیصلے کی آڑ لے کر انکار کر دے تو پی سی بی کیا کرے گا۔ کرکٹ کے حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ روایتی حریف بھارت نے کبھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا، اس کی حمایت کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا، جب ایک اصولی موقف اپنا لیا تھا تو آخر تک اس پر قائم رہنا چاہیے تھا، حالیہ فیصلے سے پی سی بی نے جگ ہنسائی کا موقع فراہم کر دیا، ماضی میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا پر غداری کا الزام لگانے والے بورڈ نے اب دونوںکو احساس دلا دیا کہ ان کا فیصلہ غلط نہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |