الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج عمران خان کی دہشتگردی دفعات حذف کرنے کی درخواست

دہشتگردی کی دفعات سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ کے فیصلے کی توہین ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک February 17, 2023
انسداد دہشتگردی کا قانون سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے،عمران خان:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس میں عمران خان نے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست کردی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛ عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمے کے واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات مضحکہ خیزاورسپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ کے فیصلے کی توہین ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کا قانون سیاسی مخالفین کو دبانے اور سیاسی مفادات کیلئے استعمال ہو رہا ہے جو تباہ کن ہے۔ان حربوں سے حکومت کی دہشت گردی کے معاملے میں غیر سنجیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں