بھارتی کرکٹرز کے حوالے سے انکشافات کرنے والے چیف سلیکٹر مستعفیٰ

چیتن شرما کا استعفیٰ سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے منظور کرلیا، رپورٹس


ویب ڈیسک February 17, 2023
چیتن شرما کا استعفیٰ سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے منظور کرلیا، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے خود کو فٹ رکھنے کیلئے انجکشن لگانے کا انکشاف کرنے والے چیف سلیکٹر چیتن شرما مستعفی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سلیکٹر چیتن شرما نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) جے شاہ کو بھجوایا جسے قبول کرلیا گیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹنگ آپریشن سے پیدا ہونے والے تنازع کے باعث چیف سلیکٹر چیتن شرما پر مستعفیٰ ہونے کا دباؤ تھا جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما سمیت کئی کرکٹرز ان سے ناراض تھے۔

انہوں نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ چیتن شرما کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 100 فی صد فٹ رہنے کے لیے انجیکشن لیتے ہیں چاہے وہ 80 فی صد فٹ ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ انجیکشن درد کش نہیں ہوتے۔ ان انجیکشنز میں ایسی دوا ہوتی ہے جو ڈوپ ٹیسٹ میں نہیں پکڑی جاسکتی۔

مزید پڑھیں: بھارتی کھلاڑی انجکشن لگاتے ہیں، چیف سلیکٹر کا تہلکہ خیز انکشاف

انہوں نے ویرات کوہلی اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی کے درمیان مبینہ تنازعہ سمیت جسپریت بمراہ کے حوالے سے بھی انکشافات کیے تھے۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد چیتن شرما کو چیف سلیکٹر کے طور پر نامزد کیا تھا جبکہ سلیکشن پینل جس میں سلیل انکولا، ایس ایس داس، سبروتو بنرجی اور ایس شرتھ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں