سپریم کورٹ پولیس افسران کے سیاسی بنیاد پر تبادلوں کا کیس سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 فروری کو سماعت کرے گا، سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیے


ویب ڈیسک February 17, 2023
(فوٹو فائل)

سپریم کورٹ نے پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 23 فروری کو پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ تین رکنی بینچ کے ارکان میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہوں گے۔

کیس سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ایک دوسرے بینچ نے آج ہی غلام محمود ڈوگر کیس بھی ٹرانسفرز کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں