نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر مسافروں کیلیے ’سیلف چیک اِن‘ مشینیں نصب

قومی فضائی کمپنی کے اشتراک سے پی آئی اے کاؤنٹرز پر نصب مشینوں سے مسافر بورڈنگ کا مرحلہ بغیر قطار مکمل کر سکیں گے


ویب ڈیسک February 17, 2023
مشین کے استعمال سے مسافر قطار کی زحمت سے بچ سکیں گے

وفاقی دارالحکومت کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافروں کی سہولیات کے لیے 'سیلف چیک اِن' مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔

جدید نظام نصب کیے جانے سے اندرون ملک بغیر سامان کے سفر کرنے والے مسافروں کو تیز ترین چیک اِن کی سہولت دستیاب ہوگی۔قومی فضائی کمپنی کے اشتراک سے پی آئی اے کاؤنٹرز پر نصب 2 مشینوں کے ذریعے بغیر سامان والے مسافر بغیر قطار میں لگے مطلوبہ معلومات فیڈ کرکے چیک اِن بورڈنگ کا مرحلہ مکمل کرسکیں گے ۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق سیلف چیک اِن کیوسکس کی سہولت سے ایسے مسافر جو سامان کے بغیر سفر کرتے ہیں، وہ قطار میں لگ کر انتظار کے بجائے ائرپورٹ لاونج میں پہنچتے ہی اپنا ڈیٹا چیک ان کیوسکس میں فیڈ کرکے بورڈنگ پاس حاصل کر سکیں گے۔ اس نظام سے ائرلائن کاؤنٹرز پر قطار کا سلسلہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

سیلف چیک اِن مشینوں کے نصب کیے جانے سے مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا جب کہ ائرپورٹ کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اندرون ملک پرواز کی سہولت دینے والی دیگر ائرلائنز بھی بغیر سامان والے مسافروں کو اس سہولت کے استعمال کی ترغیب دے سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |