انجمن اساتذہ نے جامعہ کراچی اور سندھ حکومت کا نوٹی فکیشن مسترد کردیا

تدریسی بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان


Safdar Rizvi February 17, 2023
تدریسی بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان (فوٹو: فائل)

انجمن اساتزہ نے بھرتیوں کے حوالے سے سندھ حکومت اور جامعہ کراچی کا نوٹیفیکیشن مسترد کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے سلیکشن بورڈ کی اجازت اور جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے سلیکشن بورڈ کے شیڈول کے اجراء کو مسترد کرتے ہوئے تدریسی بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے پیر کو آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مطالبہ کیا ہے کہ جامعات کے سلیکشن بورڈ سے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو فارغ کیا جائے یہ بات انجمن اساتذہ کی صدر پروفیسر ڈاکٹر صالح رحمان نے جمعہ کی صبح پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری فیضان نقوی اور نائب صدر غفران عالم بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے جامعہ کراچی کو اساتذہ کی محدود بھرتیوں کی اجازت دے دی

اس موقع پر کہا گیا کہ وائس چانسلر کہنا ہے کہ سندھ حکومت سے سلیکشن بورڈ کی اجازت نہیں آئی ہم سمجھتے ہیں کہ وائس چانسلر سندھ حکومت کو ڈھال بنا کر معاملے الجھا رہے ہیں، فیسوں میں بیش بہا اضافہ کیا جاچکا ہے۔

اساتذہ ایوننگ میں بغیر معاوضے کے پڑھا رہے ہیں 700 ملازمین ترقیوں سے محروم ہیں ڈی ایف طلبہ کی اسکالر شپ ہڑپ کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ 16 فروری کے سندھ حکومت اور کراچی یونیورسٹی کے نوٹیفیکیشن کو ہم مسترد کرتے ہیں ہم پیر کو اجلاس عمومی طلب کررہے ہیں جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں