ریلوے اسٹیشنز پلیٹ فارمز اور ٹرینوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا

اسٹیشنز کے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ مزید بڑھادی گئی، پولیس


ویب ڈیسک February 17, 2023
اسٹیشنز کے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ مزید بڑھادی گئی، پولیس (فوٹو: فائل)

ملکی حالات کے پیش نظر ریلویز پولیس نے تمام ریلوے اسٹیشنز، پلیٹفارمز اور ٹرینوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی ریلویز کے احکامات کی روشنی میں تمام ڈویژنز کے ایس پیز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ اسٹیشنز کے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ مزید بڑھائی جاچکی ہے۔

ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ، اسپیشل برانچ کے ذریعے سرچ اور کلیئر کرنے کے احکامات سمیت غیر ضروری نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان؛ فورسز کے آپریشن میں خودکش بمبار ہلاک

ریلویز پولیس کو ٹرینوں کے واش رومز اور حساس جگہوں کی تلاشی کو یقینی بنانے کے علاوہ ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو نہایت الرٹ اور چوکنا ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سینٹرل پولیس آفس ریلویز کے احکامات پر تمام ایس پیز نے ریلوے اسٹیشنز کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں