راولپنڈی میں حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والا گروہ گرفتار

راولپنڈی میں ملزمان کے 33 بینک اکاؤنٹس موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، حکام


ویب ڈیسک February 17, 2023
ملزمان میں سے 2 کا تعلق افغانستان اور3 کا لنڈی کوتل سے ہے،حکام:فوٹو:فائل

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے موہن پورہ راولپنڈی میں چھاپا مار کرحوالہ ہنڈی کا کام کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں سے دو کا تعلق افغانستان جبکہ تین کا ضلع خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل سے ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم بر آمد کی گئی۔ رقم کے علاوہ بھاری تعداد میں حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ ، لیپ ٹاپ موبائل فونز ، چیک بکس، ڈیپازٹ رسیدیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ پانچوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزمان چین اور افغانستان حوالہ ہنڈی کے لیے رقم راولپنڈی، لاہور، فتح پور، چوک اعظم سکھر سے اکٹھی کرتے تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ سولر، ہوزری اور الیکٹرونکس کا کاروبار کرنے والے افراد چین میں اپنی ادائیگیاں اس گروہ کے ذریعے کرواتے ہیں۔ راولپنڈی میں ملزمان کے 33 بینک اکاونٹس موجود ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ریکارڈ میں موجود تمام کاروباری افراد کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |