کوئٹہپٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایے بڑھا دیے گئے

لوکل بسوں کے کرایے میں 10 روپے اضافہ کرکے 50 روپے وصول کیے جا رہے ہیں

(فوٹو فائل)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ کرایے بڑھا دیے گئے۔

لوکل بس ایسوسی ایشن نے پیٹرول و ڈیزل مہنگا ہونے پر کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ تنظیم کی جانب سے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد لوکل بس کے کرایے کی مد میں 10 روپے اضافے کے ساتھ 50 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔


صدر لوکل بس ایسوسی ایشن کے مطابق لوکل بسوں کے کرایوں میں اضافہ پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث آج ہر پاکستانی شہری عذاب کی زندگی بسر کررہا ہے۔

ملک عابد علی ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایف ایم سے لیا گیا قرض حکمران طبقے کی عیاشوں پر خرچ ہو رہا ہے۔ بدقسمتی سے بلوچستان کے عوام نان شبینہ کے بھی محتاج ہوگئے ہیں۔ حالیہ مہنگائی پر شدید تحفظات ہیں۔ اگر صورتحال یہی رہی تو عوام کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ مہنگائی کے خلاف تحریک میں عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے۔
Load Next Story