آڈیو لیک ایف آئی اے نے پرویز الہی کیخلاف تحقیقات شروع کردیں
آڈیوز کو فرانزک کے لیے لاہور بھیجنے کا فیصلہ، اصلی ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا، ایف آئی اے ذرائع
ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے وکیل کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات شروع کردی، فرانزک میں آڈیو اصل ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے آڈیو لیک کے معاملے میں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی اجازت دے دی جس کے بعد ایف آئی اے نے لیک آڈیوز کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی۔
یہ پڑھیں :پرویز الہی اور انکے وکلا کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، رانا ثنا نے گرفتاری کا عندیہ دیدیا
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہی اور ان کے وکیل کی سامنے آنے والی آڈیوز کے فرنزک کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان آڈیوز کو فرانزک کے لیے لاہور بھجوایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : مبینہ آڈیو لیک؛ چوہدری پرویزالہیٰ اورعابد زبیری کا مؤقف سامنے آگیا
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی، فرانزک رپورٹ وزرت داخلہ کو فراہم کی جائے گی اور اصلی ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔