لاہور 30 خواجہ سراؤں نے پہلی بار قرآن پاک کی پڑھائی مکمل کرلی
پڑھائی مکمل کرنیوالے خواجہ سراؤں کو قرآن پاک کے نسخے تحفے کے طور پر دیے گئے
30 خواجہ سراؤں نے پہلی بار قرآن پاک کی پڑھائی مکمل کرلی ہے۔ قرآن کی پڑھائی مکمل کرنیوالے خواجہ سراؤں کو قرآن پاک کے نسخے تحفے کے طور پر دیے گئے۔
جوہرٹاؤن لاہور میں خواجہ سرا برادری کے لیے پہلی بار قرآن کلاسز شروع کی گئی تھیں۔ ایک سال کے عرصہ میں 30 خواجہ سراؤں نے قرآن پاک پڑھنے سمیت مذہبی تعلیم مکمل کی۔ خواجہ سراؤں کی ویلفیئر کے لیے سرگرم انوشہ طاہر بٹ نے خواجہ سرا برادری کے لیے قرآن کلاسز کا آغاز کیا۔
گزشتہ روز قرآن پاک کی تعلیم مکمل کرنیوالے خواجہ سراؤں کے پہلے گروپ کو قرآن پاک تحفہ کرنے کے ساتھ دعائیہ تقریب بھی منعقد ہوئی۔ انوشہ طاہر بٹ نے بتایا کہ خواجہ سرابرادری کی ناچ گانے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی ایک وجہ دینی تعلیمات سے دوری بھی ہے اس لیے انہوں نے کمیونٹی کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرسازی کا کام شروع کیا تھا۔
خواجہ سراؤں کا کہنا تھا وہ آج بہت خوش ہیں اور خود کو خوش قسمت سجمھتے ہیں کہ قرآن پاک کی تعلیم مکمل کی ہے۔