لاہور سے لاپتہ 2 افراد کے مقدمہ میں رپورٹ آج سپریم کورٹ طلب

شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ مردان پولیس ملوث ہے، ہوسکتا ہے کہ خفیہ ادارے بھی ملوث ہوں۔فاضل جج


Numainda Express April 11, 2014
شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ مردان پولیس ملوث ہے، ہوسکتا ہے کہ خفیہ ادارے بھی ملوث ہوں۔فاضل جج۔ فوٹو: فائل

KOT GHULAM MOHAMMED: سپریم کورٹ نے مردان سے لاپتہ محمد سیاب خان کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو ذاتی نگرانی میں اعلیٰ پولیس افسران سے رپورٹ لیکر 7 دنوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے لاہور سے لاپتہ حسن عبداللہ اور محمد خالدکے کیس میں ڈی آئی جی لاہور سے آج رپورٹ طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ ایلیٹ فورس کے ملوث ہونے کے مضبوط شواہد سامنے آرہے ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ جس باپ کا لخت جگر غائب ہوا اس پرکیا گزر رہی ہوگی۔ سیاب کیس میں فاضل جج کا کہنا تھا کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ مردان پولیس ملوث ہے، ہوسکتا ہے کہ خفیہ ادارے بھی ملوث ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں