لاہور کے 30 خواجہ سراؤں نے مدرسے میں ناظرہ قرآن مکمل کرلیا

خواجہ سراؤں کی ویلفیئر کے لیے سرگرم انوشہ طاہر بٹ نے خواجہ سرا برادری کے لیے قرآن کلاسز کا آغاز کیا تھا

فوٹو: فائل

شہر اقبال سے تعلق رکھنے والے 30 خواجہ سراؤں نے قرآن پاک کی پڑھائی مکمل کرلی، قرآن کی پڑھائی مکمل کرنیوالے خواجہ سراؤں کو قرآن پاک کے نسخے تحفے کے طور پر دیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن لاہور میں خواجہ سرا برادری کے لیے پہلی بار قرآن کلاسز شروع کی گئی تھیں جس میں ایک سال کے عرصہ میں 30 خواجہ سراؤں نے قرآن پاک پڑھنے سمیت مذہبی تعلیم مکمل کی ہے۔


خواجہ سراؤں کی ویلفیئر کے لیے سرگرم انوشہ طاہر بٹ نے خواجہ سرا برادری کے لیے قرآن کلاسز کا آغاز کیا تھا۔

انوشہ طاہر بٹ نے بتایا کہ خواجہ سرا برادری کی ناچ گانے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی ایک وجہ دینی تعلیمات سے دوری بھی ہے۔ اس لیے انہوں نے کمیونٹی کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سازی کا کام شروع کیا تھا۔

خواجہ سراؤں کا کہنا تھا وہ آج بہت خوش ہیں اور خود کو خوش قسمت سجمھتے ہیں کہ آج قرآن پاک کی تعلیم مکمل کی ہے۔
Load Next Story