فیس بک پر ایکسپریس نیوز کے جعلی لوگو کے ساتھ قابل مذمت مہم

ایکسپریس میڈیا گروپ کی انتظامیہ کی نامعلوم عناصر کی جانب سے غیر ذمے دارانہ اقدام کی سخت مذمت


Express Report April 11, 2014
ایکسپریس میڈیا گروپ کی انتظامیہ کی نامعلوم عناصر کی جانب سے غیر ذمے دارانہ اقدام کی سخت مذمت

KOT GHULAM MOHAMMED: بعض شرپسند عناصر نے فیس بک پر ایک جعلی اکائونٹ بنا کر ایکسپریس نیوز کے خود ساختہ لوگو کے ساتھ ایک معزز مذہبی رہنما کے بارے میں خبر چلائی ہے ۔

جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ایکسپریس میڈیا گروپ کی انتظامیہ نے نامعلوم عناصر کی طرف سے ایسے غیر ذمے دارانہ اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کسی کی دلآزاری کا سوچ بھی نہیں سکتا اور وہ سوشل میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ایکسپریس گروپ کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کا سراغ لگایا جائے۔ اس بارے میں اگر کسی شہری کو کوئی شکایت ہو تو وہ روزنامہ ایکسپریس میں شائع ہونے والے فون نمبروں پر رابطہ کر سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے