ایران کا جوہری پروگرام بدستور جاری رکھنے کا اعلان

جوہری کامیابیوں پر کسی سودے بازی کی اجازت نہیں، مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، آیت اللہ علی خامنہ ای


این این آئی April 11, 2014
جوہری کامیابیوں پر کسی سودے بازی کی اجازت نہیں، مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، آیت اللہ علی خامنہ ای فوٹو: فائل

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملک کے جوہری تحقیق کے پروگرام کو کبھی سست نہیں ہونے دیا جائے گا، ایرانی مذاکرات کارعالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری پروگرام پر معاملہ کرتے وقت سختی کا مظاہرہ کریں۔

سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں جوہری سائنس دانوں سے خطاب میں کہا کہ یہ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں لیکن سب کو یہ جان لینا چاہیے کہ ان مذاکرات سے ایران کی جوہری تحقیق اور ترقی سے متعلق سرگرمیاں ختم یا سست رفتار نہیں ہوں گی۔ انھوں نے کہاکہ ایران کی جوہری کامیابیوں کو روکا نہیں جا سکتا اور کسی کو بھی اس پر سودے بازی کی اجازت نہیں ہے تاہم یہ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں لیکن ہر کسی کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ بات چیت جاری رہنے کی صورت میں بھی جوہری تحقیق اور ترقی کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ کی سرگرمیاں روکی نہیں جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں