
انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کے مطابق 2 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی جبکہ تیسرے کی مشکوک ہے۔ کراچی پولیس آفس پر حملہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے کیا۔
کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دو مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق مقابلےمیں مارےگئےایک دہشگرد کی شناخت زالا نور کے نام سے ہوئی،زالا نور وزیرستان کا رہائشی تھا،دوسرے دہشتگرد کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے،کفایت اللہ لکی مروت کا رہائشی تھا؎ pic.twitter.com/eiRS4Yu4ie
— Muhammad Shoaib Siddiqui (@siddiqui090) February 18, 2023
ایک دہشتگرد کی شناخت زالا نور ولد وزیرحسن کے نام سے کی گئی جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔ سیکورٹی آپریشن کے دوران خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشتگرد کا نام کفایت اللہ ولد میرز علی خان تھا اور وہ وانڈہ امیر لکی مروت کا رہنے والا تھا۔
ڈی آئی ڈی مقدس حیدر اور ان کا گن مین تیمور ملزمان کو واصل جہنم کرتے ہوئے ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے۔
— Karachi Police (@KarachiPolice_) February 17, 2023
دوسری جانب دہشت گرد میں کراچی پولیس آفس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کے پی او کی دیواروں پرجگہ جگہ گولیوں کے نشانات ہیں جبکہ کھڑکیاں ، دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی پولیس آفس پر کلیئرنس آپریشن مکمل، 3 دہشت گرد ہلاک، رینجرز اہلکار سمیت 4 شہید
ایک خود کش بمبار نے کراچی پولیس چیف کے دفتر کے سامنے لفٹ سے متصل سیڑھیوں پر خود کو دھماکہ سے اڑایا جس کے نتیجے میں چوتھی منزل پر واقع دفترکو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے نتجے میں لفٹ بھی ناکارہ ہو گئی ہے جبکہ ہرطرف اہم دفتری ریکارڈ سمیت سامان بکھر گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا پلاستر اور ٹائلز اکھڑ گئےہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔