عمران خان مبینہ قتل سازش کیس شیخ رشید پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

عدالت نے شیخ رشید کی ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست واپس کردی


ویب ڈیسک February 18, 2023
عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کردی:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کے مبینہ قتل کی سازش کے کیس میں شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر بشیر نے شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کیخلاف چالان پیش کیا۔ شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ ایک کانفرنس میں شریک ہونا ہے 15 مارچ کی تاریخ دی جائے جس پر عدالت نے جواب دیا کہ ہائیکورٹ کے آرڈرز ہیں چالان آگیا ہے لمبی تاریخ نہیں دے سکتے۔ ٹرائل شروع ہوجائے تو پھر دیکھ لیں گے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست واپس کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس میں کہا کہ یہ درخواست سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائیں میرا اختیار نہیں۔

مزید پڑھیں:آدھا سامان جیل میں ہی چھوڑ کر جارہا ہوں ہوسکتا ہے دوبارہ آؤں، شیخ رشید

 

شیخ رشید نے نے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ ، انسپکٹر عاشق منور و دیگر پولیس ملازمین کے خلاف بھی درخواست دی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایس ایچ او نے دھمکی دی کہ تمہیں سبق سکھانے آیا ہوں۔ فروری کی 2 تاریخ کو رات ساڑھے 12 بجے کچھ وردی میں اور کچھ بغیر وردی کے 150 سے 200 افراد دروازہ توڑ کر میرے گھر داخل ہوئے اور بغیر وارنٹ مجھے گرفتار کرلیا۔

شیخ رشید نے درخواست میں مزید کہا کہ یہ افراد لائسنس والا اسلحہ ، تحفے میں ملی گھڑیاں ، دو موبائل فون ، دو لاکھ 74 ہزار روپے دو بلٹ پروف گاڑیاں لے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں