ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کریں چھوٹی ٹیموں کا آئی سی سی سے مطالبہ

تینوں ملکوں نے 2017 کے بعد مجموعی طور پر صرف23ٹیسٹ میں حصہ لیا ہے

تینوں ملکوں نے 2017 کے بعد مجموعی طور پر صرف23ٹیسٹ میں حصہ لیا ہے۔ فوٹو:فائل

زمبابوے کرکٹ چیف ٹوینگوا مکھلانی نے آئی سی سی سے چھوٹی ٹیموں کیلیے ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ آئی سی سی ورکنگ گروپ سے ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کرنے میں معاونت کے خواہاں ہیں، افغانستان اور آئرلینڈ کو 2017میں ٹیسٹ اسٹیٹس ملا تھا مگر میچز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، تینوں ملکوں نے 2017 کے بعد مجموعی طور پر صرف23ٹیسٹ میں حصہ لیا ہے۔


زمبابوے کرکٹ چیف ٹوینگوا مکھلانی پہلے بھی میچز کی تعداد بڑھانے پر زور دیتے رہے ہیں، اب ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اگلے ماہ آئی سی سی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں تینوں ملکوں کو زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کا کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔

 
Load Next Story