امریکا مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد ہلاک

51 سالہ مسلح شخص نے مبینہ طور پر سابقہ اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد اسی علاقے میں 5 دیگر افراد کو بھی قتل کیا


ویب ڈیسک February 18, 2023
(فوٹو بین الاقوامی میڈیا)

امریکی ریاست مسی سپی کے ایک قصبے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت 6 افراد کو قتل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعہ کے روز ایک مسلح شخص نے ٹیٹ کاؤنٹی کے علاقے آرکابٹلا میں گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون پر فائرنگ کردی، اس کے بعد وہ دوسرے گھر میں داخل ہوا جہاں اس نے 2 دیگر افراد کو قتل کیا اور بعد میں مزید 2 افراد کو قریبی مقام پر قتل کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی خاتون مسلح شخص کی سابقہ اہلیہ تھی۔

خوں ریز کارروائی میں 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد 51 سالہ مسلح شخص ایک دکان میں داخل ہوا، جہاں اس نے ایک شخص کو گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 افراد کو تنہا ہی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا جب کہ چھ افراد کے قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئی۔ پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |