پنجاب میں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے 8 دہشتگرد گرفتار
گرفتار ملزمان سے خود کش جیکٹ، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا، حکام
انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات لاہور، سرگودھا اور ملتان سمیت دیگر پانچ اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ سیکورٹی آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ 36 مشتبہ افراد سے تفتیش میں ملی معلومات کی بنیاد پر دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں میں مسعود الرحمان ، سبحان اللہ ، ساجد علی ، عزیز خان ، شاہد اعجاز اور شرافت اللہ شامل ہیں۔
سیکورٹی آپریشن کے دوران خود کش جیکٹ ،بارودی مواد، اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ دہشتگردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے۔ رواں ہفتے 483 کومبنگ آپریشن کیے گئے جس میں 127 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔