مشروبات پر نئے ٹیکس پاکستان میں امریکی سفارتخانہ بھی متحرک

کمرشل قونصلر کی معاون خصوصی ریونیو،چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا


Numainda Express February 18, 2023
کمرشل قونصلر کی معاون خصوصی ریونیو،چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا۔ فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے منی بجٹ کے ذریعے مشروبات پر عائد کردہ نئے ٹیکس پر پاکستان میں امریکی سفارتخانہ بھی حرکت میں آگیا ہے۔

پاکستان میں قائم امریکی سفارت خانہ کے ایک وفد نے کمرشل قونصلر ایرون فش مین کی قیادت میں ملٹی نیشنل بیوریج کمپنیوں کے نمائندوں کے ہمراہ جمعہ کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا اور چئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ملاقات کی چیئرمین ایف بی آر نے وفد کو خوش آمدید کہا اور تجارت اور کاروباری سہولتوں کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون بارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین ایف بی آر نے کمپنیوں کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کے حقیقی تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں