شوہر کا بیوی سے اظہار محبت میرج سرٹیفیکیٹ کا ٹیٹو بنوا لیا

میرج سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنانے میں 8 گھنٹے کا وقت لگا


ویب ڈیسک February 18, 2023
میرج سرٹیفکیٹ والے ٹیٹو کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی:فوٹو:سوشل میڈیا

تھائی لینڈ میں شوہر نے بیوی سے اظہار محبت کے لیے میرج سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنوا لیا۔

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے شخص وال نے میرج سرٹیفکیٹ والے ٹیٹو کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میرج سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنانے میں آرٹسٹ کو 8 گھنٹے لگے۔ وال کی بیوی ان کے ہاتھ پر میرج سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو دیکھ کر پہلے حیران اور پھر خوش ہوگئیں۔

ٹیٹو آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی مرتبہ کسی میرج سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنایا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ٹیٹو بنوانے والے شخص کی اپنی بیوی سے محبت کو سراہا اور اسے مثالی قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں