ایف نائن پارک زیادتی کیس مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع
مقتولین کی فیملی کی شکایت پر 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل، ذمے داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، مراسلہ
وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں زیادتی کیس میں مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف نائن پارک ریپ کیس؛ پولیس نے فیک اِن کاﺅنٹر کی کہانی گھڑی ہے، ایمان مزاری
اسلام آباد میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں مبینہ ملزمان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ اس سلسلے میں قانونی کارروائی کے لیے انتظامیہ نے 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی کو مراسلہ بھیج دیا۔ کمیٹی میں اسٹنٹ کمشنر صدر، ایس پی صدر، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ شامل ہیں۔ مراسلے کے مطابق مقتولین نواب خان اور اقبال خان کی فیملی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی۔ معاملے کی قانون کے مطابق تحقیقات کی جائے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔