پرتھوی نے مجھے مارا پھر معافی مانگ کر کہا پولیس میں شکایت مت کرنا سپنا گل

مجھے پرتھوی شاہ نے بازو اور سینے پر مارا تھا، سپنا گِل

(فائل فوٹو)

اداکارہ سپنا گل کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر پرتھوی شاہ نے انہیں سینے اور بازو پر مارا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے کرکٹر پرتھوی شاہ پر حملے اور لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں گرفتار اداکارہ سپنا گل نےعدالت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروا دیا۔

بھوجپوری اداکارہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پرتھوی شاہ نے انہیں مارا جبکہ معافی مانگتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس میں شکایت مت کرنا اور پھر معافی مانگ کر وہاں سے چلے گئے۔

سپنا گل کا عدالت میں کہنا تھا کہ 'مجھے پرتھوی شاہ نے بازو اور سینے پر مارا تھا ہم پولیس کی مدد کیلئے وہاں موجود رہے پرتھوی اپنے سات آٹھ دوستوں کے ساتھ تھے جبکہ ہم صرف دو تھے'۔
Load Next Story