امریکا کی کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں اور اسے رکنا چاہیے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک February 18, 2023
تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں اور اسے رکنا چاہیے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکا نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے ٹویٹ کیا کہ امریکا کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، ہم اس دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس آفس پر کلیئرنس آپریشن مکمل، 3 دہشت گرد ہلاک، رینجرز اہلکار سمیت 4 شہید
نیڈ پرائس نے کہا کہ تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں ہے، اور اسے رکنا چاہیے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں