پاکستان نے کک باکسنگ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ایران میں منعقد ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے 2 گولڈ میڈل ،2 سلور اور 2 برانز میڈل حاصل کیے

ایونٹ میں ایران پہلے اور افغانستان دوسرے نمبر پر رہا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

پاکستان نے انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ایران میں منعقد ہونے والے 6 ملکی انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈل, 2 سلور اور 2 برانز میڈل جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نذر خان نے51 کلو گرام کے فائنل میں ایران کے کھلاڑی کوشکست دے کر گولڈ مڈل جیتا ۔محمد سہیل نے 63 کلو گرام میں ایرانی پلئیر کو ناک آؤٹ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے بیسٹ فائٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔


پاکستانی کک باکسر اویس نے 57 کلو گرام کیٹگری میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ایرانی باکسرپہلے نمبر پر رہے۔ حمید اللہ نے بھی 71 کلو گرام میں سلور میڈیا جیتا جبکہ خلیل الرحمان اور احسان اللہ برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ایونٹ میں ایران نے پہلی، افغانستان نے دوسری اور پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 
Load Next Story