کراچی حملے کی رپورٹ تیار دہشتگرد مرکزی دروازے سے داخل ہوئے

ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اُڑایا، دوسرے کو رینجرز، تیسرے کو ایس ایس پی ایسٹ نے مارا، ابتدائی رپورٹ


ویب ڈیسک February 18, 2023
دہشت گرد پولیس اہلکار کو زخمی کرکے کے پی او کی عمارت میں داخل ہوئے، رپورٹ

پولیس نے کے پی او پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، جس کے مطابق دہشت گرد مرکزی دروازے سے عمارت میں داخل ہوئے۔

کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق شام 7 بج کر 10 منٹ پر 3 دہشت گرد مرکزی دروازے سے پولیس اہل کار کو زخمی کرکے داخل ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر نفری کے ہمراہ سب سے پہلے کراچی پولیس آفس میں داخل ہوئے جس کے بعد ڈی آئی جیز ناصر آفتاب، طارق دھاریجو، مقدس حیدر بھی 5 سے 10 منٹ میں کے پی او پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق تینوں ڈی آئی جیز نے عمارت کی مختلف منزلوں پر آپریشن کی کمان سنبھالی۔ دوسری سے چوتھی منزل پر رینجرز کے بریگیڈیئر توقیر نے نفری کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا۔

چوتھی منزل پر ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اُڑایا اور دیگر چھت پر فرار ہوگئے۔ دوسرے دہشت گرد کو رینجرز جب کہ تیسرے کو ایس ایس پی ایسٹ نے مارا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں