الیکشن کمیشن نے صدرمملکت کو جواب دیدیا خط کے الفاظ پر تحفظات کا اظہار

الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ، ارکان اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے


ویب ڈیسک February 18, 2023
الیکشن کمیشن آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے،جوابی خط (فوٹو فائل)

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط کا جواب دے دیا گیا ہے، جس میں خط میں استعمال الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی جانب سے لکھے گئے خط میں الفاظ کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی تاریخ میں مشاورت؛ خط کا جواب نہ دینے پر صدر کا الیکشن کمشن پر اظہار ناراضی

جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور من و عن عمل کرتا ہے۔ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے بارے میں بے حسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں۔ صدر مملکت کی جانب سے ایسے الفاظ لکھنے پر افسوس اور مایوسی ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے جوابی خط میں لکھا کہ ادارہ اپنی آئینی ذمے داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کے معاملے پر عارف علوی آئینی اوقات میں رہیں، وزیر دفاع

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ادارے نے صدر مملکت کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن ارکان اور اعلیٰ حکام ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایوان صدر میں اجلاس پیر کے روز دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔