ہماری آج رات خاموشی سے گزر جائے گی یاسمین راشد اور ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک

سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں رات تک آرڈر مل جائیں گے، سی سی پی او کی یاسمین راشد کو یقین دہانی


ویب ڈیسک February 18, 2023
(فوٹو : ویڈیو گریب)

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں سپریم کورٹ کے کسی آرڈر پر بات ہورہی ہے، سی سی پی او نے یقین دلایا کہ سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں سلام علیک کے بعد یاسمین راشد غلام محمود ڈوگر سے سپریم کورٹ سے کسی آرڈر کے ہونے کا پوچھتی ہیں جواب میں سی سی پی او غلام محمود کہتے ہیں کہ آرڈر ابھی تک نہیں ہوئے۔

گفتگو سے یہ واضح نہیں ہورہا ہے دونوں کے درمیان کس مقدمہ کے آرڈر کے حوالے سے بات ہورہی ہے۔



آڈیو میں یاسمین راشد نے پوچھا کہ ان کا ارادہ کیا ہے جس پر غلام محمود ڈوگر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں جیسے ہی آرڈر ہوں گے ہمیں مل جائیں گے، جج صاحبان روانہ ہونے والی ڈاک پر دستخط کرتے ہیں اور یہ دستخط عدالتی وقت میں نہیں بلکہ عدالتی وقت کے بعد ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد کا آڈیو لیک پرعدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ

یاسمین راشد نے سی سی پی او کو پارٹی چیئرمین عمران خان کی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ خان صاحب کافی تشویش میں ہیں جس پر سی سی پی او نے کہا کہ رات کو ڈاک دستخط ہوکر مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سی سی پی او لاہور کے تبادلے کا حکم معطل، غلام محمود ڈوگر عہدے پر بحال

یاسمین راشد نے دریافت کیا کہ ویسے ہی پوچھ رہی ہوں کہ آج ہماری رات خاموشی سے گزر جائے گی؟اور قہقہہ لگایا جس پر سی سی پی او نے یقین دلایا کہ اللہ کرم کرے گا اپنا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں