تھری ایڈیٹس کے ’فرحان‘ کے آڈیشن کی ویڈیو وائرل
تھری ایڈیٹس میں فرحان کا کردار رنگاناتھ مدھاون نے نبھایا تھا
معروف فلم تھری ایڈیٹس کے کردار فرحان کو نبھانے والے اداکار رنگاناتھ مدھاون کی آڈیشن کے وقت کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں انھیں فلم کے چند مکالموں کی ادائیگی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مقبول بھارتی فلم '3 ایڈیٹس' کے ڈائیلاگز اور جذباتی مناظر اب بھی مداحوں کے دلوں پر نقش ہیں۔ یہ فلم اپنی کہانی اور اداکاری کے لحاظ سے ایک اوریجنل فلم ثابت ہوئی تھی جس میں ٹیکنالوجی کے بجائے اداکاری کے جوہر نمایاں نظر آتے ہیں۔
فلم تین کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو انجینیئرنگ یونیورسٹی کے ہوسٹل میں ساتھ رہتے ہیں۔ فلم میں تعلیمی نظام کی خامیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ مرکزی کردار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے نبھایا جب کہ ان کے دوستوں میں راجو کا کردار شرمن جوشی اور فرحان کا کردار رنگاناتھ مدھاون کے حصے میں آیا تھا۔
اس فلم کے ایک ایک کردار کے لیے اداکار کا انتخاب کس طرح کیا گیا یہ ایک طویل داستان ہے تاہم فرحان کا کردار نبھانے والے رنگاناتھ مدھاون کے آڈیشن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں رنگاناتھ مدھاون کو فلم کے وہ ڈائیلاگ ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو وہ اپنے سخت گیر والد کو انجینیئرنگ کے بجائے وائلڈ لائف فوٹوگرافی کا بطور پروفیشنل اختیار کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
آڈیشن کی یہ ویڈیو پروڈکشن ہاؤس نے ہی انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آڈیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ رنگاناتھ مدھاون ہمیشہ سے فرحان قریشی کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے۔
اس ویڈیو کو اب تک 20 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں جب کہ سوا دولاکھ افراد نے لائیک اور کمنٹس کیا ہے۔ صارفین نے اداکاری کو سراہتے ہوئے لکھا کہ رنگاناتھ مدھاون اوریجنل اداکار ہیں۔