کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو طلب کرلیا

فرخ حبیب کو 21 فروری کو ایف آئی اے فیصل آباد کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نوٹس جاری


Staff Reporter February 18, 2023
(فائل فوٹو)

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا اور انہیں 21 فروری کو فیصل آباد آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے فرخ حبیب کیخلاف اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن کے حوالے سے انکوئری کی جارہی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے این ٹی یو کے عہدیدارات تنویر حسین کے ساتھ مل کر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں