راولپنڈی خاتون کو تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ملزمان شکایت کنندہ کو بلیک میل اور تصاویر کے عوض رقم کا بھی مطالبہ کررہے تھے، پولیس

—فوٹو: ایکسپریس

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے جرم میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق حکام نے بتایا کہ ملزمان شکایت کنندہ کو بلیک میل اور تصاویر کے عوض رقم کا بھی مطالبہ کررہے تھے۔ سب انسپیکٹر سحرش خان نے کارروائی کرتے ہوئے واحد علی اور انضمام الحق گرفتار کیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے موبائل فون بر آمد کر لیا۔ علاوہ ازیں ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Load Next Story