ترکیہ میں زلزلے سے بچ جانے والا خاندان دوسرے گھر میں آتشزدگی سے جاں بحق

زلزلے میں بچ جانے والے خاندان نے دوسرے مکان میں پناہ لی تھی


ویب ڈیسک February 18, 2023
ترکیہ میں ایک گھر میں آتشزدگی میں والدین اور چار بچے جاں بحق؛ فوٹو: فائل

ترکیہ میں زلزلے میں محفوظ رہنے والے خاندان نے جس دوسرے گھر میں پناہ لی تھی وہاں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بچی کے سوا سب جل کر جاں بحق ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خاندان ترکیہ کے شہر نورداگی میں رہائش پذیر تھا۔ ان کا گھر زلزلے میں تباہ ہوگیا تھا جس پر یہ جنوب مشرقی شہر کونیہ منتقل ہوگئے تھے اور ایک گھر میں پناہ لی۔

بدقسمتی سے اُس گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کسی کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ صرف ایک بچی کو کھڑکی سے باہر نکالا جا سکا۔

افسوسناک واقعے میں والدین اور چار بچے جاں بحق ہوگئے۔ یہ خاندان شامی تھا اور خانہ جنگی کی وجہ سے ترکیہ منتقل ہوا تھا۔ گھر میں آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں 40 ہزار صرف ترکیہ میں جاں بحق ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں