کراچی گلشن اقبال میں پولیس کا سرچ آپریشن 15 مشتبہ افراد زیرحراست

پولیس نے گلشن اقبال 13 ڈی کی مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کر کے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔


ویب ڈیسک April 11, 2014
آپریشن میں ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ فوٹو:فائل

گلشن اقبال 13 ڈی کی کچی آبادی میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی کی مدینہ کالونی میں سرچ کر کے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، آپریشن میں ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک 7 میں فائرنگ کر کے پاکستان مسلم لیگ ن کے لائرز ونگ کے نائب صدر وقار الحسن زیدی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں