کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ بنگلا دیشی مسافر انتقال کرگیا

پرواز میں مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر پائلٹ نے میڈیکل لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی


آفتاب خان February 18, 2023
فائل فوٹو

مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تاہم اس دوران بنگلا دیشی مسافر انتقال کرگیا۔

دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی ایئر لائنز کی پرواز میں مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس پر طیارے کے پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے کراچی ایرپورٹ پر طیارے کی میڈیکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

جہاز کی میڈیکل لینڈنگ کے دوران ایئرپورٹ پر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل ایمبولینس طلب کرلی گئی تاہم لینڈنگ کے دوران ہی مسافر انتقال کرگیا جو بنگلہ دیش کا شہری بتایا جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مسافر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد طیارے کو ٹیک آف کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

بنگالی مسافر کی میت ایدھی سینٹر منتقل کی گئی، بعدازاں پرواز نمبر ایف زیڈ 523 کے ذریعے رات سوا آٹھ بجے میت کراچی سے ڈھاکہ روانہ کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |