الیکشن کے معاملے پر عارف علوی آئینی اوقات میں رہیں خواجہ آصف

عمران خان صدر کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں،رانا ثنا

فوٹو فائل

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں اور الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز نہ کریں جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عارف علوی فارن فنڈنگ کیس کے جرم میں شریک ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں الیکشن سے متعلق قانون کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صدر مملکت انتخابات کے معاملے پر سیاست نہ کریں اور اپنی آئینی اوقات میں رہیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن کی تاریخ پر آئین سے کھلواڑ کیا جارہا ہے، صدر مملکت

انہوں نے کہا کہ 'عارف علوی اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں، یاد رکھیں وہ اس عہدےپہ 2018 میں ہونے والی سلیکشن/واردات کے نتیجے میں صدر مملکت کے عہدے پر قابض ہوئے۔ خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ حاضر ہے۔
Load Next Story