پاکستان کے مسائل عارضی نوعیت کے ہیں جو جلد حل ہوجائیں گے وزیر اعظم نواز شریف

چینی کمپنیوں نے پاکستان مین توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے کنسورشیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف


ویب ڈیسک April 11, 2014
منصوبے کے مطابق چینی کنسورشیم ساہیوال میں 660 میگاواٹ کے 2 بجلی گھر بنائے گا اور منصوبہ 2016 میں مکمل ہوگا، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل عارضی نوعیت کے ہیں جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے معیشت مستحکم ہوگی۔

بیجنگ میں چینی سرمایہ کاروں نے وزیر اعظم نواز شریف سے ناشتے کی میز پر ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت کو تیزی سے ترقی ملے گی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے معیشت مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں اور حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔

چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چینی کمپنیوں نے پاکستان مین توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے کنسورشیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے کے مطابق چینی کنسورشیم ساہیوال میں 660 میگاواٹ کے 2 بجلی گھر بنائے گا اور منصوبہ 2016 میں مکمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں