
تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے کہا کہ ملک میں اس وقت اتحادی حکومت نہیں بلکہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اُسے کوئی سہارا مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے صدرمملکت کو جواب دیدیا، خط کے الفاظ پر تحفظات کا اظہار
ایک سوال کے جواب میں عارف علوی نے کہا کہ جنرل باجوہ کی توسیع کے معاملے پر عمران خان سے سوال کریں، عمران خان کے خطوط پر آرمی چیف سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے آصف علی زرداری سے متعلق الزامات کا مجھ سے تذکرہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے ملکی حالات مزید خراب ہوں گے جبکہ عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن میں تاخیر کے معاملے پر میں گورنرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔