امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ٹرک اور بس میں تصادم 9 افراد ہلاک 32 زخمی

شمالی کیلی فورنیا میں تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر سیر و تفریح کے لئے جانے والے یونی ورسٹی بس کو ٹکر ماری۔


Reuters April 11, 2014
متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز۔ فوٹو؛ ایکشن نیوز ناؤ/ ٹویٹر

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کیلی فورنیا میں تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر سیر و تفریح کے لئے جانے والے یونی ورسٹی بس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد ٹرک اور بس میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے بجھایا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں